5 اشعار

اتنے خاموش بھی رہا نہ کرو

Itne khamosh bhi raha na karo

اتنے خاموش بھی رہا نہ کرو

«اتنے خاموش بھی رہا نہ کرو» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

اتنے خاموش بھی رہا نہ کروغم جدائی میں یوں کیا نہ کرو

خواب ہوتے ہیں دیکھنے کے لیےان میں جا کر مگر رہا نہ کرو

کچھ نہ ہوگا گلہ بھی کرنے سےظالموں سے گلہ کیا نہ کرو

ان سے نکلیں حکایتیں شایدحرف لکھ کر مٹا دیا نہ کرو

اپنے رتبے کا کچھ لحاظ منیرؔیار سب کو بنا لیا نہ کرو

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں