6 اشعار

ان سے نین ملا کے دیکھو

Un se nain mila ke dekho

ان سے نین ملا کے دیکھو

«ان سے نین ملا کے دیکھو» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

ان سے نین ملا کے دیکھویہ دھوکا بھی کھا کے دیکھو

دوری میں کیا بھید چھپا ہےاس کا کھوج لگا کے دیکھو

کسی اکیلی شام کی چپ میںگیت پرانے گا کے دیکھو

آج کی رات بہت کالی ہےسوچ کے دیپ جلا کے دیکھو

دل کا گھر سنسان پڑا ہےدکھ کی دھوم مچا کے دیکھو

جاگ جاگ کر عمر کٹی ہےنیند کے دوارے جا کے دیکھو

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں