5 اشعار

وہ جو میرے پاس سے ہو کر کسی کے گھر گیا

Woh jo mere paas se ho kar kisi ke ghar gaya

وہ جو میرے پاس سے ہو کر کسی کے گھر گیا

«وہ جو میرے پاس سے ہو کر کسی کے گھر گیا» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

وہ جو میرے پاس سے ہو کر کسی کے گھر گیاریشمی ملبوس کی خوشبو سے جادو کر گیا

اک جھلک دیکھی تھی اس روئے دل آرا کی کبھیپھر نہ آنکھوں سے وہ ایسا دل ربا منظر گیا

شہر کی گلیوں میں گہری تیرگی گریاں رہیرات بادل اس طرح آئے کہ میں تو ڈر گیا

تھی وطن میں منتظر جس کی کوئی چشم حسیںوہ مسافر جانے کس صحرا میں جل کر مر گیا

صبح کاذب کی ہوا میں درد تھا کتنا منیرؔریل کی سیٹی بجی تو دل لہو سے بھر گیا

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں