6 اشعار

نئی محفل میں پہلی شناسائی

Nayi mehfil mein pehli shanasai

نئی محفل میں پہلی شناسائی

«نئی محفل میں پہلی شناسائی» منیرنیازی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

نئی جگہ تھی دور دور تک آخر پر دیواریں شب کیکچھ یاروں نے برپا کر دی اک محفل کچھ اپنے ڈھب کی

اونچے در سے داخل ہو کر صاف نشیب میں بیٹھے جا کرایک مقام میں ہوئے اکٹھے رونق اور ویرانی آ کر

مرکز در سے جشن بپا تک سیر تھی شام مہر و وفا کیخوشی تھی اس سے ملنے جیسی بے چینی تھی ابر و ہوا کی

سب رنگوں کے لوگ جمع تھے ایک ہی منزل تھی ان سب کیاک بستی آلام سے خالی ایک فضا کسی خواب طرب کی

جنگل کی شادابی جیسا پہنا تھا کوئی جلوہ اس نےپیراہن اک نئی وضع کا کھلے سمندر جیسا اس نے

کر رکھا تھا چہرہ اپنا دکھ مکھ سے بے پروا اس نےمیری طرف تکنے سے پہلے چاروں جانب دیکھا اس نے

— منیرنیازی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں