10 اشعار

اس سے ملنا تو اس طرح کہنا

Is se milna to is tarah kehna

اس سے ملنا تو اس طرح کہنا

«اس سے ملنا تو اس طرح کہنا» مصطفی زیدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

تجھ س پہلے مری نگاہوں میںکوئی روپ اس طرح نہ اترا تھا

تجھ سے آباد ہے خرابئہ دلورنہ میں کس قدر اکیلا تھا

تیرے ہونٹوں پہ کوہسار کی اوستیرے چہرے پہ دھوپ کا جادو

تیری سانسوں کی تھرتھراہٹ میںکونپلوں کے کنوار کی خوشبو

وہ کہے گی کہ ان خطابوں سےاور کس کس پہ جال ڈالے ہیں

تم یہ کہنا کہ پیش ساغر جماور سب مٹیوں کے پیالے ہیں

ایسا کرنا کہ احتیاط کہ ساتھاس کہ ہاتھوں سے ہات ٹکرانا

اور اگر ہو سکے تو آنکھوں میںصِرف دو چار اشک بھر لانا

عشق میں اے مبصّرین کرامیہ ہی تیکنیک کام آتی ہے

اور یہ ہی لے کے ڈوب جاتی ہے

— مصطفی زیدی