6 اشعار

سُن اے حکیمِ ملت و پیغمبرِ نجات

Sun ae Hakeem-e Millat o Paighambar-e Nijaat

سُن اے حکیمِ ملت و پیغمبرِ نجات

«سُن اے حکیمِ ملت و پیغمبرِ نجات» مصطفی زیدی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

سُن اے حکیمِ ملت و پیغمبرِ نجاتمیرے دیارِ قلب میں کعبہ نہ سومنات

اِک پیشہ عشق تھا سو عوّض مانگ مانگ کررُسوا اُسے بھی کر گئ سوداگروں کی ذات

ڈرتا ہوں یوں کہ سچ ہی نکلتے ہیں پیش تراس کاروبارِ شوق میں دل کے توّہِمَات

محویّتِ نشاط میں قُربت کے سو قَرنٹوٹی ہوئ رگوں سے جدائ کی ایک رات

تیرے غموں سے ایک بڑا فائدہ ہواہم نے سمیٹ لی دلِ مضطر میں کائنات

اس راہِ شوق میں میرے ناتجربہ ِشناسغیروں سے ڈر نہ ڈر مگر اپنوں سے احتیاط

— مصطفی زیدی