10 اشعار

تجدید

Tajdeed

تجدید

«تجدید» مصطفی زیدی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آو (مصطفیٰ زیدی)» میں 10 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 28 سیکنڈ ہے۔

اُس کی بے باکیوں میں غصّہ تھااس کے غصّے میں پیار تھا ساتھی

آج اس نوبہار کے رُخ پرکس غضب کا نکھار تھا ساتھی

ایک سرکش امنگ سینے میںاس طرح اپنا سر اٹھاتی تھی

اس کے نم عارضوں کے سائے میںاس کی سانسوں کی آنچ آتی تھی

اس کا شکوہ کہ شعر لکھ لکھ کرآپ نے کر دیا مجھے بدنام

ایک افسانہ ہے یہ سوز و گدازایک وقت کسک ہے یہ کہرام

میرا کہنا کہ "تم نے دیکھ لیایہ فسانہ اٹل حقیقت تھا"

بحث کی بے پناہ وسعت میںمیں نے اس ماہ رخ کو جیت لیا

نرم انگڑائیاں بکھرتی ہیںآج چھیڑا ہے وقت نے وہ راگ

ساری دنیا میں دھوپ نکلی ہےجاگ اے سرزمینِ سنگم جاگ

— مصطفی زیدی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں