7 اشعار

یہ فیصلہ تو بہت غیر منصفانہ لگا

Yeh faisla to bohot ghair munsifana laga

یہ فیصلہ تو بہت غیر منصفانہ لگا

«یہ فیصلہ تو بہت غیر منصفانہ لگا» مظفر وارثی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «شوق جینے کا ہے مجھکو مگر اتنا بھی نہیں (مظفر وارثی)» میں 18 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

یہ فیصلہ تو بہت غیر منصفانہ لگاہمارا سچ بھی عدالت کو باغیانہ لگا

ہمارے خون سے بھی اس کی خوشبوئیں پھوٹیںہمیں تو قتل بھی کر کے وہ بے وفا نہ لگا

لگائی آگ بھی اس اہتمام سے اس نےہمارا جلتا ہوا گھر نگار خانہ لگا

ہم اتنا روح کی گہرائیوں کے عادی تھےکہ ڈوبتا ہوا دل ڈوبتا ہوا نہ لگا

یہ خام مال ملے گا بہت ہی کم داموںلہو ہو جس کی ضرورت وہ کارخانہ لگا

کسی بھی شخص سے جب اس کی خیریت پوچھیتو اپنا لہجۂ پرسش بھی تازیانہ لگا

یہ کون لوگ مظفرؔ کی کر رہے تھے برائیملے ہیں ہم بھی بہت ہم کو وہ برا نہ لگا

— مظفر وارثی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں