5 اشعار

مجھ کو رسوا سر محفل تو نہ کروایا کرے

Mujh ko ruswa sar-e-mehfil toh na karwaya kare

مجھ کو رسوا سر محفل تو نہ کروایا کرے

«مجھ کو رسوا سر محفل تو نہ کروایا کرے» نوشی گیلانی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

مجھ کو رسوا سر محفل تو نہ کروایا کرےکاش آنسو مری آنکھوں میں ہی رہ جایا کرے

اے ہوا میں، میں تو بس اس کا پتہ پوچھا تھااب کہانی تو نہ ہر بار کی بن جایا کرے

بس بہت دیکھ لیے خواب سہانے دن کےاب وہ باتوں کی رفاقت سے نہ بہلایا کرے

اک مصیبت تو نہیں ٹوٹی سو اب اس دل سےجس قیامت نے گزرنا ہے گزر جایا کرے

جس کے خوابوں کو میں آنکھوں میں سجا کر رکھوںاس کی خوشبو کبھی مجھ کو بھی تو مہکایا کرے

— نوشی گیلانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں