13 اشعار

سلام رہبر آزادی حیات سلام

Salam Rehber-e-Azadi-e-Hayat Salam

سلام رہبر آزادی حیات سلام

«سلام رہبر آزادی حیات سلام» نوشی گیلانی کا کلام ہے، جسے سجاد رضا نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 2 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

سلام رہبر آزادی حیات سلامسلام شاہ شہیدان شش جہات سلام

سلام تجھ پہ کہ تیری جسارتوں سے ملیجہان کرب و بلا کو لہو کی سچائی

تیرے ہی نام سے روشن ہوا چراغ وفاترے وجود سے قائم سحر کی رعنائی

سلام رہبر آزادی حیات سلامسلام شاہ شہیدان شش جہات سلام

سلام تجھ پہ کہ تیری محبتوں سے ملاسراغ عشق محمد کی انتہاوں کا

تعصبات کو رد کر کے رکھ دیا تونےسبق عمل سے دیا تو نے بس وفاوں کا

سلام رہبر آزادی حیات سلامسلام شاہ شہیدان شش جہات سلام

سلام تجھ پہ کہ تیرے لہو کی خوشبو سےخیال وفکر میں خیمہ تیرا مہکتا ہے

یہ میرے لفظ جو اب جگمگانے لگتے ہیںترے گھرانے کے علم و ہنر کا صدقہ ہے

سلام رہبر آزادی حیات سلامسلام شاہ شہیدان شش جہات سلام

سلام تکھ پہ کہ تیری صداقتوں کے طفیلکبھی رکھا نہیں صحرا میں بھی سفر میرا

ملا ہے صبر مجھے تیرے عزم سے ایساکہ بے کسی میں بھی قائم ہے کرو فر میرا

سلام رہبر آزادی حیات سلامسلام شاہ شہیدان شش جہات سلام

— نوشی گیلانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں