4 اشعار

بند ہوتی کتابوں میں اڑتی ہوئی تتلیاں ڈال دیں

Band hoti kitabon mein udti hui titliyan daal dein

بند ہوتی کتابوں میں اڑتی ہوئی تتلیاں ڈال دیں

«بند ہوتی کتابوں میں اڑتی ہوئی تتلیاں ڈال دیں» نوشی گیلانی کا کلام ہے، جسے سجاد رضا نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

بند ہوتی کتابوں میں اڑتی ہوئی تتلیاں ڈال دیںکس کی رسموں کی جلتی ہوئی آگ میں لڑکیاں ڈال دیں

خوف کیسا ہے یہ نام اس کا کہیں زیر لب بھی نہیںجس نے ہاتھوں میں میرے ہرے کانچ کی چوڑیاں ڈال دیں

ہونٹ پیاسے رہے حوصلے تھک گئے عمر صحرا ہوئیہم نے پانی کے دھوکے میں پھر ریت پر کشتیاں ڈال دیں

موسم ہجر کی کیسی ساعت ہے یہ دل بھی حیران ہےمیرے کانوں میں کس نے تری یاد کی بالیاں ڈال دیں

— نوشی گیلانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں