6 اشعار

ہم نے ہی لوٹنے کا ارادہ نہیں کیا

Ham ne hī lauṭne kā irāda nahīñ kiyā

ہم نے ہی لوٹنے کا ارادہ نہیں کیا

«ہم نے ہی لوٹنے کا ارادہ نہیں کیا» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

ہم نے ہی لوٹنے کا ارادہ نہیں کیااس نے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا

دکھ اوڑھتے نہیں کبھی جشن طرب میں ہمملبوس دل کو تن کا لبادہ نہیں کیا

جو غم ملا ہے بوجھ اٹھایا ہے اس کا خودسر زیر بار ساغر و بادہ نہیں کیا

کار جہاں ہمیں بھی بہت تھے سفر کی شاماس نے بھی التفات زیادہ نہیں کیا

آمد پہ تیری عطر و چراغ و سبو نہ ہوںاتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا

ہم نے ہی لوٹنے کا ارادہ نہیں کیااس نے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا

— پروین شاکر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں