7 اشعار

جب کبھی خوبیٔ قسمت سے تجھے دیکھتے ہیں

Jab kabhi khoobi-e-qismat se tujhe dekhte hain

جب کبھی خوبیٔ قسمت سے تجھے دیکھتے ہیں

«جب کبھی خوبیٔ قسمت سے تجھے دیکھتے ہیں» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے زین چوہدری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

جب کبھی خوبیٔ قسمت سے تجھے دیکھتے ہیںآئنہ خانے کی حیرت سے تجھے دیکھتے ہیں

وہ جو پامال زمانہ ہیں مرے تخت نشیںدیکھ تو کیسی محبت سے تجھے دیکھتے ہیں

کاسۂ دید میں بس ایک جھلک کا سکہہم فقیروں کی قناعت سے تجھے دیکھتے ہیں

تیرے جانے کا خیال آتا ہے گھر سے جس دمدر و دیوار کی حسرت سے تجھے دیکھتے ہیں

تیرے کوچے میں چلے جاتے ہیں قاصد بن کراور اکثر اسی صورت سے تجھے دیکھتے ہیں

کہہ گئی باد صبا آج ترے کان میں کیاپھول کس درجہ شرارت سے تجھے دیکھتے ہیں

تجھ کو کیا علم تجھے ہارنے والے کچھ لوگکس قدر سخت ندامت سے تجھے دیکھتے ہیں

— پروین شاکر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں