6 اشعار

پت جھڑ کے موسم میں تجھ کو

Pat jhad ke mausam mein tujh ko

پت جھڑ کے موسم میں تجھ کو

«پت جھڑ کے موسم میں تجھ کو» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

پت جھڑ کے موسم میں تجھ کوکون سے پُھول کا تحفہ بھیجوں

میرا آنگن خالی ہےلیکن میری آنکھوں میں

نیک دُعاؤں کی شبنم ہےشبنم کا ہر تارہ

تیرا آنچل تھام کے کہتا ہےخوشبو ، گیت ، ہَوا ، پانی اور رنگ کو چاہنے والی لڑکی !

جلدی سے اچھّی ہوجاصبحِ بہار کی آنکھیں کب سے

تیری نرم ہنسی کا رستہ دیکھ رہی ہیں !

— پروین شاکر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں