7 اشعار

سوچوں تو وہ ساتھ چل رہا ہے

Sochun to woh saath chal raha hai

سوچوں تو وہ ساتھ چل رہا ہے

«سوچوں تو وہ ساتھ چل رہا ہے» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تو ہوا بھی سرد کچھ تھی کچھ تو تھا تیراخیال بھی (پروین شاکر)» میں 26 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

سوچوں تو وہ ساتھ چل رہا ہےدیکھوں تو نظر بدل رہا ہے

کیوں بات زباں سے کہہ کے کھوئیدل آج بھی ہاتھ مَل رہا ہے

راتوں کے سفر میں وہم سا تھایہ میں ہوں کہ چاند چل رہا ہے

ہم بھی ترے بعد جی رہے ہیںاور تُو بھی کہیں بہل رہا ہے

سمجھا کے ابھی گئی ہیں سکھیاںاور دل ہے کہ پھر مچل رہا ہے

ہم ہی بُرے ہو گئے __کہ تیرامعیارِ وفا بدل رہا ہے

پہلی سی وہ روشنی نہیں ابکیا درد کا چاند ڈھل رہا ہے

— پروین شاکر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں