8 اشعار

نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالے

Na rukte hain aansoo na thamte hain naale

نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالے

«نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالے» قمرجلالوی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ ملاقات کا دن بدلتے بدلتے (قمرجلالوی)» میں 22 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالےکہو کوئی کیسے محبت چھپا لے

کرے کوئی کیا گر وہ آئیں یکایکنگاہوں کو روکے کہ دل کو سنبھالے

چمن والے بجلی سے بولے نہ چالےغریبوں کے گھر بے خطا پھونک ڈالے

قیامت ہیں ظالم کی نیچی نگاہیںخدا جانے کیا ہو جو نظریں اٹھا لے

کروں ایسا سجدہ وہ گھبرا کے کہہ دیںخدا کے لیے اب تو سر کو اٹھا لے

تمہیں بندہ پرور ہمیں جانتے ہیںبڑے سیدھے سادھے بڑے بھولے بھالے

بس اتنی سی دوری یہ میں ہوں یہ منزلکہاں آ کے پھوٹے ہیں پاؤں کے چھالے

قمرؔ میں ہوں مختار تنظیم شب کاہیں میرے ہی بس میں اندھیرے اجالے

— قمرجلالوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں