6 اشعار

وہ نہ آئیں گے کبھی دیکھ کے کالے بادل

Woh na aayenge kabhi dekh ke kaale badal

وہ نہ آئیں گے کبھی دیکھ کے کالے بادل

«وہ نہ آئیں گے کبھی دیکھ کے کالے بادل» قمرجلالوی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ ملاقات کا دن بدلتے بدلتے (قمرجلالوی)» میں 22 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

وہ نہ آئیں گے کبھی دیکھ کے کالے بادلدو گھڑی کے لیے، اللہ ہٹا لے بادل

آج یوں جُھوم کے کچُھ آگئے کالے بادلسارے میخانوں کے کھلوا گئے تالے بادل

آسماں صاف شبِ وصل سحر تک نہ ہُوااُس نے ہر چند دُعا مانگ کے ٹالے بادل

بال کھولے ہوئے، یوں سیر سرِ بام نہ کرتیری زُلفوں کی سیاہی نہ اُڑا لے بادل

وقتِ رُخصت عجب انداز سے اُن کا کہناپھر دُعا کل کی طرح مانگ، بُلا لے بادل

میں تو برسات میں بھی چاندنی صدقے کردُوںاے قمر! کیا کرُوں جب مجھ کو چُھپا لے بادل

— قمرجلالوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں