7 اشعار

بہت اداس فلک ہے زمیں پریشاں ہے

Bahut udās falak hai zamīn pareshān hai

بہت اداس فلک ہے زمیں پریشاں ہے

«بہت اداس فلک ہے زمیں پریشاں ہے» راکب مختار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

بہت اداس فلک ہے زمیں پریشاں ہےکہ ایک شخص ہمارا کہیں پریشاں ہے

بلا سبب تو نہیں آتے زلزلے اکثربھٹک گئے ہیں مسافر زمیں پریشاں ہے

کہاں مرے ہیں مجھے دھوکہ دینے والے دوستبہت دنوں سے مری آستیں پریشاں ہے

دیے کی لو نے بتایا ہے تھرتھرا کے مجھےچراغ بانٹنے والا کہیں پریشاں ہے

وضو میں دھویا ہے قاتل نے اپنے ہاتھ سے خوںہمارے طرزٍ عبادت سے دیں پریشاں ہے

میں اس کی مشکلیں آسان کرنے والا نہیںمری غزل سے اگر نقطہ چیں پریشاں ہے

جہاں کے رنج و الم مجھ کو سونپنے والےخبر ملی ہے کہ تو خوش نہیں پریشاں ہے

— راکب مختار