6 اشعار

حکم مرشد پہ ہی جی اٹھنا ہے مر جانا ہے

Hukm-e-Murshid pe hi ji uthna hai mar jaana hai

حکم مرشد پہ ہی جی اٹھنا ہے مر جانا ہے

«حکم مرشد پہ ہی جی اٹھنا ہے مر جانا ہے» راکب مختار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

حکم مرشد پہ ہی جی اٹھنا ہے مر جانا ہےعشق جس سمت بھی لے جائے ادھر جانا ہے

میری بینائی ترے قرب کی مرہون ہے دوستہاتھ چھوڑوا کے بھلا تجھ سے کدھر جانا ہے

اس کی چھاؤں میں بھی تھک کر نہیں بیٹھا جاتاتو نے جس پیڑ کو پھل دار شجر جانا ہے

ہوئے خدشات کہ پہچان نہیں پایا تجھےمیں سمجھتا تھا کہ تو نے بھی بچھڑ جانا ہے

لڑکھڑاتا ہوں تو وہ رو کے لپٹ جاتا ہےمیں نے گرنا ہے تو اس شخص نے مر جانا ہے

خشک مشکیزہ لیے خالی پلٹنا ہے اسےاور دریاؤں کا شیرازہ بکھر جانا ہے

— راکب مختار