5 اشعار

جہاں پہ پینے پلانے کا اہتمام نہ ہو

Jahan pe peene pilaane ka ehtemaam na ho

جہاں پہ پینے پلانے کا اہتمام نہ ہو

«جہاں پہ پینے پلانے کا اہتمام نہ ہو» راکب مختار کا کلام ہے، جسے وقارالحسن نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «حکم مرشد پر جینا ہے، مر جانا ہے راکب مختار» میں 21 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

جہاں پہ پینے پلانے کا اہتمام نہ ہوکسی 'شریف' کو ایسی جگہ پہ شام نہ ہو

میں دوستی کا ہر اک بڑھتا ہاتھ چومتا ہوںبس ایک شرط ہے بندہ نمک حرام نہ ہو

مرا جلانا بھی کیا اور اس کا جلنا بھی کیااگر چراغ ہواؤں سے ہمکلام نہ ہو

بھلے ہو عالم انسان در بدر لیکندیار غیر میں سیدانیوں کو شام نہ ہو

تو جس سے حال بھی گالی کے ساتھ پوچھتا ہےیہ سوچ لے ترا قاتل یہی غلام نہ ہو

— راکب مختار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں