5 اشعار

تو مجھ سے دور چلا جائے گا ? خدا نہ کرے

Tu mujh se door chala jaaye ga? Khuda na kare

تو مجھ سے دور چلا جائے گا ? خدا نہ کرے

«تو مجھ سے دور چلا جائے گا ? خدا نہ کرے» راکب مختار کا کلام ہے، جسے پرشانت نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «حکم مرشد پر جینا ہے، مر جانا ہے راکب مختار» میں 21 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

تو مجھ سے دور چلا جائے گا ? خدا نہ کرےخدا کرے تو بچھڑنے کا حوصلہ نہ کرے

اسے کہو مری آنکھیں دھڑکنے لگتی ہیںاسے کہو کہ مرے سامنے ہنسا نہ کرے

تمہارے مالٍ غنیمت میں جس کی بیٹی ہےدعا کرو کہ وہ مفتوح بد دعا نہ کرے

خدا کا واسطہ دے تو یہ لوگ دیتے ہیںبھکاری بھوک سے مر جائے گر صدا نہ کرے

تم ایسا کرنا کہ رخ سے نقاب الٹ دینااگر یہ رات چراغوں پہ اکتفا نہ کرے

— راکب مختار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں