6 اشعار

یہ سوچتے ہوئے حیرانیوں نے مار دیا

Yeh sochte hue hairaniyon ne maar diya

یہ سوچتے ہوئے حیرانیوں نے مار دیا

«یہ سوچتے ہوئے حیرانیوں نے مار دیا» راکب مختار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

یہ سوچتے ہوئے حیرانیوں نے مار دیاکہ ہم کو پیاس نہیں پانیوں نے مار دیا

رسیلے پھول سے کچھ تتلیاں بہلتی رہیںنیا غلام مہارانیوں نے مار دیا

ملا تھا حکم ہتھیلی ہوا کے ساتھ رہےمجھے چراغ کی من مانیوں نے مار دیا

بلوچ لے گئے پنوں اٹھا کے پہلو سےغریب سسی کو مکرانیوں نے مار دیا

گلے لگایا تھا اس نے طویل ہجر کے بعدمجھے خوشی کی فراوانیوں نے مار دیا

بڑی امید و عقیدت سے رند آیا تھاشراب خانے کی ویرانیوں نے مار دیا

— راکب مختار