7 اشعار

(حضرت عمارؓ بن یاسرؓ کی نذر)

(Hazrat Ammar bin Yaasir ki nazr)

(حضرت عمارؓ بن یاسرؓ کی نذر)

«(حضرت عمارؓ بن یاسرؓ کی نذر)» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

(حضرت عمارؓ بن یاسرؓ کی نذر)کم پڑ گیا ہے فن مجھے، اظہار کے لیے

کیا منقبت لکھوں گا میں عمّارؓ کے لیے!یاسرؓ کا آفتاب ، سمیّہؓ کا ماہتاب

روشن رہا اندھیروں کے انکار کے لیےمقدادؓ و فارسیؓ و ابو ذرؓ تھے اُنؓ کے ساتھ

خود چل پڑی بہشت بھی، دیدار کے لیےمولا علیؓ کا حُکم، حدیثِ غدیرِ خُم

کافی ہے یہ کمک، سپہ سالارؓ کے لیےکم تو نہیں ہے رتبہ و شانِ صحابیت

دیکھو اُنھیںؓ بلندیِ معیار کے لیےیہ دل، چراغِ مدحِ صحابہؓ و اہلِ بیتؑ

کاش! آئنہ ہو نعت کے انوار کے لیے

— سعید شارق