5 اشعار

پُر نہیں ہے مِری جگہ مجھ سے

Pur nahin hai meri jagah mujh se

پُر نہیں ہے مِری جگہ مجھ سے

«پُر نہیں ہے مِری جگہ مجھ سے» سعید شارق کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل میں اُترے نہ اُداسی سے بھری کہلائے سعید شارق» میں 5 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 5 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

پُر نہیں ہے مِری جگہ مجھ سےکیا بھرے گا ترا خلا مجھ سے!

ہاتھ اُٹھائے تھے بے دلی سے کیوں؟لوٹتے ہی لڑی دُعا مجھ سے

آہ بھرتے ہوئے لرزتا ہوںبُجھ نہ جائے کہِیں دِیا مجھ سے!

آج آنے میں دیر کیوں کر دی؟کوئی ہوتا تو پُوچھتا مجھ سے

ایک مَیں تھا، جو صِرف میرا تھااُس نے مُجھ کو بھی لے لِیا مُجھ سے

— سعید شارق

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں