6 اشعار

عجب موجودگی ہے جو کمی پر مشتمل ہے

Ajab Maujoodgi Hai Jo Kami Par Mushtamil Hai

عجب موجودگی ہے جو کمی پر مشتمل ہے

«عجب موجودگی ہے جو کمی پر مشتمل ہے» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

عجب موجودگی ہے جو کمی پر مشتمل ہےکسی کا شور میری خامشی پر مشتمل ہے

اندھیری صبح ویراں رات یا شام فسردہمرا ہر لمحہ ان میں سے کسی پر مشتمل ہے

نہیں مل پاتی کوئی بھی ہنسی میری ہنسی میںیہ واحد رنج ہے جو رنج ہی پر مشتمل ہے

چمک اٹھتا ہے اک بھولا ہوا چہرہ اچانکنہ جانے تیرگی کس روشنی پر مشتمل ہے

سراب خواب دیکھوں یا اڑاؤں خاک اپنییہ صحرا اک مکاں اور اک گلی پر مشتمل ہے

ورق کھلتے ہی کتنی تتلیاں اڑتی ہیں شارقؔاگرچہ باغ اک سوکھی کلی پر مشتمل ہے

— سعید شارق