4 اشعار

کھینچتا جاتا ہے اپنی سمت ویرانہ مجھے

Kheenchta jaata hai apni simt veerana mujhe

کھینچتا جاتا ہے اپنی سمت ویرانہ مجھے

«کھینچتا جاتا ہے اپنی سمت ویرانہ مجھے» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

کھینچتا جاتا ہے اپنی سمت ویرانہ مجھےکتنا مہنگا پڑ گیا صحرا نظر آنا مجھے!

جیسے یوں زینہ بہ زینہ اس میں جا اُتروں گا میںکِس نظر سے دیکھتا رہتا ہے تہ خانہ مجھے

آئنے کے ساتھ پی لیتا ہوں چائے شام کواور کبھی یہ کُرسیاں دیتی ہیں ظہرانہ مجھے

میں بھی تو دیکھوں کہ آخر اِن دنوں کیسا ہوں میں!جب کہیں تم کو دکھائی دوں تو بتلانا مجھے

— سعید شارق