6 اشعار

مَیں خلا ہوتا تھا، مجھ کو کیسی دُنیا کر دیا!

Main khala hota tha, mujh ko kaisi dunya kar diya!

مَیں خلا ہوتا تھا، مجھ کو کیسی دُنیا کر دیا!

«مَیں خلا ہوتا تھا، مجھ کو کیسی دُنیا کر دیا!» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

مَیں خلا ہوتا تھا، مجھ کو کیسی دُنیا کر دیا!ذہن میں مکّہ بسایا، دِل مدینہ کر دیا

چل پڑِیں مدح و ثنائے مُصطفیٰ کی کشتیاںکیسی بارش نے مجھے صحرا سے دریا کر دیا!

بادِ طیبہ نے جلا دی اِک نئی شمعِ یقیںاور سیہ پڑتے ہوئے دِل میں اُجالا کر دیا

دیکھتا رہتا ہوں اندھے پن میں بھی کُچھ قافلےدِید کی خواہش نے مُجھ کو کیسا بینا کر دیا!

سخت کھاری ہو گیا تھا چشمہءِہستی مِراعشق کی اِک بُوند نے اِس کو بھی میٹھا کر دیا!

ڈُھونڈ لائی میرے ٹُکڑوں کو مدینے کی ہَوااور مُجھ بکھرے ہوئے کو پِھر اکٹھا کر دیا

— سعید شارق