8 اشعار

یہ شکستہ آئنہ توڑنا نہیں چاہتا

Yeh shikasta aaina todna nahin chahta

یہ شکستہ آئنہ توڑنا نہیں چاہتا

«یہ شکستہ آئنہ توڑنا نہیں چاہتا» سعید شارق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

یہ شکستہ آئنہ توڑنا نہیں چاہتامِری کرچیاں کوئی جوڑنا نہیں چاہتا!

مجھے علم ہے وہ پتنگ کٹ بھی چکی، مگرابھی تک مَیں ڈور کو چھوڑنا نہیں چاہتا

نہیں چاہتا کہ وہ ناؤ جائے کسی طرفاُسے اپنی سمت بھی موڑنا نہیں چاہتا

نہیں یاد، تیری کھنک ہے یا کسی اور کی!مَیں یہ گلّک اس لیے پھوڑنا نہیں چاہتا

مرا دل ہے دہر کے اصطبل کا عجب فرَسجو کسی بھی ریس میں دوڑنا نہیں چاہتا

کہیں رہ نہ جائے وہ تا ابد مرے خواب میں!مجھے اس لیے وہ جھنجھوڑنا نہیں چاہتا

یونہی تارِ ضبط پہ ڈال رکھّوں گا عمر بھرمَیں یہ غم کی شال نچوڑنا نہیں چاہتا

مجھے نوچ نوچ کے تھک گیا ہے یہ گُرگِ مرگسو ابھی مزید بھنبھوڑنا نہیں چاہتا

— سعید شارق