5 اشعار

اہل دل اور بھی ہیں اہل وفا اور بھی ہیں

Ahl-e-Dil Aur Bhi Hain Ahl-e-Wafa Aur Bhi Hain

اہل دل اور بھی ہیں اہل وفا اور بھی ہیں

«اہل دل اور بھی ہیں اہل وفا اور بھی ہیں» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

اہل دل اور بھی ہیں اہل وفا اور بھی ہیںایک ہم ہی نہیں دنیا سے خفا اور بھی ہیں

ہم پہ ہی ختم نہیں مسلک شوریدہ سریچاک دل اور بھی ہیں چاک قبا اور بھی ہیں

کیا ہوا گر مرے یاروں کی زبانیں چپ ہیںمیرے شاہد مرے یاروں کے سوا اور بھی ہیں

سر سلامت ہے تو کیا سنگ ملامت کی کمیجان باقی ہے تو پیکان قضا اور بھی ہیں

منصف شہر کی وحدت پہ نہ حرف آ جائےلوگ کہتے ہیں کہ ارباب جفا اور بھی ہیں

— ساحر لدھیانوی