4 اشعار

اپنا دل پیش کروں اپنی وفا پیش کروں

Apna Dil Pesh Karoon Apni Wafa Pesh Karoon

اپنا دل پیش کروں اپنی وفا پیش کروں

«اپنا دل پیش کروں اپنی وفا پیش کروں» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 27 سیکنڈ ہے۔

اپنا دل پیش کروں اپنی وفا پیش کروںکچھ سمجھ میں نہیں آتا تجھے کیا پیش کروں

تیرے ملنے کی خوشی میں کوئی نغمہ چھیڑوںیا ترے درد جدائی کا گلا پیش کروں

میرے خوابوں میں بھی تو میرے خیالوں میں بھی توکون سی چیز تجھے تجھ سے جدا پیش کروں

جو ترے دل کو لبھائے وہ ادا مجھ میں نہیںکیوں نہ تجھ کو کوئی تیری ہی ادا پیش کروں

— ساحر لدھیانوی