4 اشعار

بھولے سے محبت کر بیٹھا، ناداں تھا بچارا، دل ہی تو ہے

Bhoole Se Mohabbat Kar Baitha, Nadan Tha Bechara, Dil Hi To Hai

بھولے سے محبت کر بیٹھا، ناداں تھا بچارا، دل ہی تو ہے

«بھولے سے محبت کر بیٹھا، ناداں تھا بچارا، دل ہی تو ہے» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

بھولے سے محبت کر بیٹھا، ناداں تھا بچارا، دل ہی تو ہےہر دل سے خطا ہو جاتی ہے، بگڑو نہ خدارا، دل ہی تو ہے

اس طرح نگاہیں مت پھیرو، ایسا نہ ہو دھڑکن رک جائےسینے میں کوئی پتھر تو نہیں احساس کا مارا، دل ہی تو ہے

جذبات بھی ہندو ہوتے ہیں چاہت بھی مسلماں ہوتی ہےدنیا کا اشارہ تھا لیکن سمجھا نہ اشارا، دل ہی تو ہے

بیداد گروں کی ٹھوکر سے سب خواب سہانے چور ہوئےاب دل کا سہارا غم ہی تو ہے اب غم کا سہارا دل ہی تو ہے

— ساحر لدھیانوی