4 اشعار

بجھا دیے ہیں خود اپنے ہاتھوں محبتوں کے دیے جلا کے

Bujha Diye Hain Khud Apne Haathon Mohabbaton Ke Diye Jala Ke

بجھا دیے ہیں خود اپنے ہاتھوں محبتوں کے دیے جلا کے

«بجھا دیے ہیں خود اپنے ہاتھوں محبتوں کے دیے جلا کے» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

بجھا دیے ہیں خود اپنے ہاتھوں محبتوں کے دیے جلا کےمری وفا نے اجاڑ دی ہیں امید کی بستیاں بسا کے

تجھے بھلا دیں گے اپنے دل سے یہ فیصلہ تو کیا ہے لیکننہ دل کو معلوم ہے نہ ہم کو جئیں گے کیسے تجھے بھلا کے

کبھی ملیں گے جو راستے میں تو منہ پھرا کر پلٹ پڑیں گےکہیں سنیں گے جو نام تیرا تو چپ رہیں گے نظر جھکا کے

نہ سوچنے پر بھی سوچتی ہوں کہ زندگانی میں کیا رہے گاتری تمنا کو دفن کر کے ترے خیالوں سے دور جا کے

— ساحر لدھیانوی