4 اشعار

چہرے پہ خوشی چھا جاتی ہے آنکھوں میں سرور آ جاتا ہے

Chehre Pe Khushi Chha Jaati Hai Aankhon Mein Suroor Aa Jata Hai

چہرے پہ خوشی چھا جاتی ہے آنکھوں میں سرور آ جاتا ہے

«چہرے پہ خوشی چھا جاتی ہے آنکھوں میں سرور آ جاتا ہے» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

چہرے پہ خوشی چھا جاتی ہے آنکھوں میں سرور آ جاتا ہےجب تم مجھے اپنا کہتے ہو اپنے پہ غرور آ جاتا ہے

تم حسن کی خود اک دنیا ہو شاید یہ تمہیں معلوم نہیںمحفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے

ہم پاس سے تم کو کیا دیکھیں تم جب بھی مقابل ہوتے ہوبیتاب نگاہوں کے آگے پردہ سا ضرور آ جاتا ہے

جب تم سے محبت کی ہم نے تب جا کے کہیں یہ راز کھلامرنے کا سلیقہ آتے ہی جینے کا شعور آ جاتا ہے

— ساحر لدھیانوی