5 اشعار

دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے

Dekha Hai Zindagi Ko Kuch Itne Qareeb Se

دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے

«دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سےچہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے

اے روح عصر جاگ کہاں سو رہی ہے توآواز دے رہے ہیں پیمبر صلیب سے

اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں باربیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے

ہر گام پر ہے مجمع عشاق منتظرمقتل کی راہ ملتی ہے کوئے حبیب سے

اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھجیسے کوئی نباہ رہا ہو رقیب سے

— ساحر لدھیانوی