5 اشعار

دیکھا تو تھا یوں ہی کسی غفلت شعار نے

Dekha To Tha Yoon Hi Kisi Ghaflat Shaar Ne

دیکھا تو تھا یوں ہی کسی غفلت شعار نے

«دیکھا تو تھا یوں ہی کسی غفلت شعار نے» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

دیکھا تو تھا یوں ہی کسی غفلت شعار نےدیوانہ کر دیا دل بے اختیار نے

اے آرزو کے دھندلے خرابو جواب دوپھر کس کی یاد آئی تھی مجھ کو پکارنے

تجھ کو خبر نہیں مگر اک سادہ لوح کوبرباد کر دیا ترے دو دن کے پیار نے

میں اور تم سے ترک محبت کی آرزودیوانہ کر دیا ہے غم روزگار نے

اب اے دل تباہ ترا کیا خیال ہےہم تو چلے تھے کاکل گیتی سنوارنے

— ساحر لدھیانوی