8 اشعار

فن جو نادار تک نہیں پہنچا

Fun Jo Naadaar Tak Nahin Pahunche

فن جو نادار تک نہیں پہنچا

«فن جو نادار تک نہیں پہنچا» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

فن جو نادار تک نہیں پہنچاابھی معیار تک نہیں پہنچا

اس نے بر وقت بے رخی برتیشوق آزار تک نہیں پہنچا

عکس مے ہو کہ جلوۂ گل ہورنگ رخسار تک نہیں پہنچا

حرف انکار سر بلند رہاضعف اقرار تک نہیں پہنچا

حکم سرکار کی پہنچ مت پوچھاہل سرکار تک نہیں پہنچا

عدل گاہیں تو دور کی شے ہیںقتل اخبار تک نہیں پہنچا

انقلابات دہر کی بنیادحق جو حق دار تک نہیں پہنچا

وہ مسیحا نفس نہیں جس کاسلسلہ دار تک نہیں پہنچا

— ساحر لدھیانوی