5 اشعار

ہر چند مری قوت گفتار ہے محبوس

Har chand mirī quvvat-e-guftār hai mahbūs

ہر چند مری قوت گفتار ہے محبوس

«ہر چند مری قوت گفتار ہے محبوس» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

ہر چند مری قوت گفتار ہے محبوسخاموش مگر طبع خود آرا نہیں ہوتی

معمورۂ احساس میں ہے حشر سا برپاانسان کی تذلیل گوارا نہیں ہوتی

نالاں ہوں میں بیداریٔ احساس کے ہاتھوںدنیا مرے افکار کی دنیا نہیں ہوتی

بیگانہ صفت جادۂ منزل سے گزر جاہر چیز سزاوار نظارہ نہیں ہوتی

فطرت کی مشیت بھی بڑی چیز ہے لیکنفطرت کبھی بے بس کا سہارا نہیں ہوتی

— ساحر لدھیانوی