5 اشعار

ہر طرح کے جذبات کا اعلان ہیں آنکھیں

Har tarah ke jazbāt kā i'lān hain āñkhen

ہر طرح کے جذبات کا اعلان ہیں آنکھیں

«ہر طرح کے جذبات کا اعلان ہیں آنکھیں» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 2 منٹ 26 سیکنڈ ہے۔

ہر طرح کے جذبات کا اعلان ہیں آنکھیںشبنم کبھی شعلہ کبھی طوفان ہیں آنکھیں

آنکھوں سے بڑی کوئی ترازو نہیں ہوتیتلتا ہے بشر جس میں وہ میزان ہیں آنکھیں

آنکھیں ہی ملاتی ہیں زمانے میں دلوں کوانجان ہیں ہم تم اگر انجان ہیں آنکھیں

لب کچھ بھی کہیں اس سے حقیقت نہیں کھلتیانسان کے سچ جھوٹ کی پہچان ہیں آنکھیں

آنکھیں نہ جھکیں تیری کسی غیر کے آگےدنیا میں بڑی چیز مری جان ہیں آنکھیں

— ساحر لدھیانوی