4 اشعار

اتنی حسین اتنی جواں رات کیا کریں

Itnī hasīn itnī javāñ raat kyā kareñ

اتنی حسین اتنی جواں رات کیا کریں

«اتنی حسین اتنی جواں رات کیا کریں» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

اتنی حسین اتنی جواں رات کیا کریںجاگے ہیں کچھ عجیب سے جذبات کیا کریں

پیڑوں کے بازوؤں میں مہکتی ہے چاندنیبے چین ہو رہے ہیں خیالات کیا کریں

سانسوں میں گھل رہی ہے کسی سانس کی مہکدامن کو چھو رہا ہے کوئی ہات کیا کریں

شاید تمہارے آنے سے یہ بھید کھل سکےحیران ہیں کہ آج نئی بات کیا کریں

— ساحر لدھیانوی