9 اشعار

جب کبھی ان کی توجہ میں کمی پائی گئی

Jab kabhī un kī tavajjoh mein kamī pāī gaī

جب کبھی ان کی توجہ میں کمی پائی گئی

«جب کبھی ان کی توجہ میں کمی پائی گئی» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 18 سیکنڈ ہے۔

جب کبھی ان کی توجہ میں کمی پائی گئیاز سر نو داستان شوق دہرائی گئی

بک گئے جب تیرے لب پھر تجھ کو کیا شکوہ اگرزندگانی بادہ و ساغر سے بہلائی گئی

اے غم دنیا تجھے کیا علم تیرے واسطےکن بہانوں سے طبیعت راہ پر لائی گئی

ہم کریں ترک وفا اچھا چلو یوں ہی سہیاور اگر ترک وفا سے بھی نہ رسوائی گئی

کیسے کیسے چشم و عارض گرد غم سے بجھ گئےکیسے کیسے پیکروں کی شان زیبائی گئی

دل کی دھڑکن میں توازن آ چلا ہے خیر ہومیری نظریں بجھ گئیں یا تیری رعنائی گئی

ان کا غم ان کا تصور ان کے شکوے اب کہاںاب تو یہ باتیں بھی اے دل ہو گئیں آئی گئی

جرأت انساں پہ گو تادیب کے پہرے رہےفطرت انساں کو کب زنجیر پہنائی گئی

عرصۂ ہستی میں اب تیشہ زنوں کا دور ہےرسم چنگیزی اٹھی توقیر دارائی گئی

— ساحر لدھیانوی