5 اشعار

جرم الفت پہ ہمیں لوگ سزا دیتے ہیں

Jur'm-e-ulfat pe hameñ log sazā dete hain

جرم الفت پہ ہمیں لوگ سزا دیتے ہیں

«جرم الفت پہ ہمیں لوگ سزا دیتے ہیں» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

جرم الفت پہ ہمیں لوگ سزا دیتے ہیںکیسے نادان ہیں شعلوں کو ہوا دیتے ہیں

ہم سے دیوانے کہیں ترک وفا کرتے ہیںجان جائے کہ رہے بات نبھا دیتے ہیں

آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں

تخت کیا چیز ہے اور لعل و جواہر کیا ہیںعشق والے تو خدائی بھی لٹا دیتے ہیں

ہم نے دل دے بھی دیا عہد وفا لے بھی لیاآپ اب شوق سے دے لیں جو سزا دیتے ہیں

— ساحر لدھیانوی