4 اشعار

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا

Kabhī khūd pe kabhī hālāt pe ronā āyā

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا

«کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا

ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا

کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیںبارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا

کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوستسب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا

— ساحر لدھیانوی