5 اشعار

کیا جانیں تری امت کس حال کو پہنچے گی

Kyā jāneñ terī ummat kis hāl ko pahuñchegī

کیا جانیں تری امت کس حال کو پہنچے گی

«کیا جانیں تری امت کس حال کو پہنچے گی» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

کیا جانیں تری امت کس حال کو پہنچے گیبڑھتی چلی جاتی ہے تعداد اماموں کی

ہر گوشۂ مغرب میں ہر خطۂ مشرق میںتشریح دگرگوں ہے اب تیرے پیاموں کی

وہ لوگ جنہیں کل تک دعویٰ تھا رفاقت کاتذلیل پہ اترے ہیں اپنوں ہی کے ناموں کی

بگڑے ہوئے تیور ہیں نو عمر سیاست کےبپھری ہوئی سانسیں ہیں نو مشق نظاموں کی

طبقوں سے نکل کر ہم فرقوں میں نہ بٹ جائیںبن کر نہ بگڑ جائے تقدیر غلاموں کی

— ساحر لدھیانوی