6 اشعار

لب پہ پابندی تو ہے احساس پر پہرا تو ہے

Lab pe pābandī to hai ehsās par pehrā to hai

لب پہ پابندی تو ہے احساس پر پہرا تو ہے

«لب پہ پابندی تو ہے احساس پر پہرا تو ہے» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

لب پہ پابندی تو ہے احساس پر پہرا تو ہےپھر بھی اہل دل کو احوال بشر کہنا تو ہے

خون اعدا سے نہ ہو خون شہیداں ہی سے ہوکچھ نہ کچھ اس دور میں رنگ چمن نکھرا تو ہے

اپنی غیرت بیچ ڈالیں اپنا مسلک چھوڑ دیںرہنماؤں میں بھی کچھ لوگوں کا یہ منشا تو ہے

ہے جنہیں سب سے زیادہ دعویٔ حب الوطنآج ان کی وجہ سے حب وطن رسوا تو ہے

بجھ رہے ہیں ایک اک کر کے عقیدوں کے دیےاس اندھیرے کا بھی لیکن سامنا کرنا تو ہے

جھوٹ کیوں بولیں فروغ مصلحت کے نام پرزندگی پیاری سہی لیکن ہمیں مرنا تو ہے

— ساحر لدھیانوی