4 اشعار

شرما کے یوں نہ دیکھ ادا کے مقام سے

Sharmā ke yūñ na dekh adā ke maqām se

شرما کے یوں نہ دیکھ ادا کے مقام سے

«شرما کے یوں نہ دیکھ ادا کے مقام سے» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

شرما کے یوں نہ دیکھ ادا کے مقام سےاب بات بڑھ چکی ہے حیا کے مقام سے

تصویر کھینچ لی ہے ترے شوخ حسن کیمیری نظر نے آج خطا کے مقام سے

دنیا کو بھول کر مری بانہوں میں جھول جاآواز دے رہا ہوں وفا کے مقام سے

دل کے معاملے میں نتیجے کی فکر کیاآگے ہے عشق جرم و سزا کے مقام سے

— ساحر لدھیانوی