8 اشعار

دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دل داری پر

Dil Tujhe Naz Hai Jis Shakhs Ki Dil Dari Par

دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دل داری پر

«دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دل داری پر» سلیم کوثر کا کلام ہے، جسے حماد ابراہیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «‏⁧‫میں خودبھی تیرےاندھیروں پہ مُنکشف نہ ہوا(سلیم کوثر)» میں 24 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 17 سیکنڈ ہے۔

دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دل داری پردیکھ اب وہ بھی اتر آیا اداکاری پر

میں نے دشمن کو جگایا تو بہت تھا لیکناحتجاجاً نہیں جاگا مری بیداری پر

آدمی آدمی کو کھائے چلا جاتا ہےکچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر

کبھی اس جرم پہ سر کاٹ دئے جاتے تھےاب تو انعام دیا جاتا ہے غداری پر

تیری قربت کا نشہ ٹوٹ رہا ہے مجھ میںاس قدر سہل نہ ہو تو مری دشواری پر

مجھ میں یوں تازہ ملاقات کے موسم جاگےآئنہ ہنسنے لگا ہے مری تیاری پر

کوئی دیکھے بھرے بازار کی ویرانی کوکچھ نہ کچھ مفت ہے ہر شے کی خریداری پر

بس یہی وقت ہے سچ منہ سے نکل جانے دولوگ اتر آئے ہیں ظالم کی طرف داری پر

— سلیم کوثر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں