6 اشعار

تجھ کو پانے کی تمنا تجھے کھونا تو نہیں

Tujh Ko Pane Ki Tamanna Tujhe Khona To Nahin

تجھ کو پانے کی تمنا تجھے کھونا تو نہیں

«تجھ کو پانے کی تمنا تجھے کھونا تو نہیں» سلیم کوثر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «‏⁧‫میں خودبھی تیرےاندھیروں پہ مُنکشف نہ ہوا(سلیم کوثر)» میں 24 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

تجھ کو پانے کی تمنا تجھے کھونا تو نہیںموسمِ ہجر ہے یہ کوئی کرونا تو نہیں

میں بدلتے ہوئے حالات کا آئینہ ہوںہنسنے والے تُو مجھے دیکھ کے رونا تو نہیں

دیکھنا چاہتا ہوں میں تِرے جلووں کی نمودجاگنا چاہتا ہوں میں ابھی سونا تو نہیں

کس لیے جمع کیے جاتا ہے دنیا دل میںیہ تِرا بوجھ کسی اور نے ڈھونا تو نہیں

میرے ہونے سے اگر فرق نہیں پڑتا کوئیپھر جو ہونا ہے مِرا یہ کوئی ہونا تو نہیں

آج اس نے عجب انداز سے پوچھا ہے سلیمدل ہی ٹوٹا ہے نا اس بار کھلونا تو نہیں

— سلیم کوثر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں