7 اشعار

آپ کی اور مری کمی کا شور

Aap kī aur mirī kamī kā shor

آپ کی اور مری کمی کا شور

«آپ کی اور مری کمی کا شور» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

آپ کی اور مری کمی کا شورکیا یہی کچھ ہے زندگی کا شور

یوں جو دروازے بج رہے ہیں یہاںگھر سے اٹھا ہے بے گھری کا شور

ہم برابر یہ شام شام کی چپتم برابر یہ روشنی کا شور

تم نے کیا بات کاٹ دی تھی مریگھر میں آتا رہا گلی کا شور

سننے والوں میں اتنا پردہ ہےکوئی سنتا نہیں کسی کا شور

مجھے لوٹا دیا ہے رو رو کرآسماں نے مری ہنسی کا شور

خواب ٹوٹا تو ایسے شور ہواجیسے دنیا سے واپسی کا شور

— شاہین عباس