5 اشعار

عہد جفا سے وصل کا لمحہ جدا کرو

Ahd e jafa se wasl ka lamha juda karo

عہد جفا سے وصل کا لمحہ جدا کرو

«عہد جفا سے وصل کا لمحہ جدا کرو» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

عہد جفا سے وصل کا لمحہ جدا کرومنزل سے گرد گرد سے رستہ جدا کرو

میں تھا کہ اپنے آپ میں خالی سا ہو گیااس نے تو کہہ دیا مرا حصہ جدا کرو

اس فکر بیش و کم کو بھلا کر کبھی مجھےجتنی جدائی شرط ہے اتنا جدا کرو

شب زادگاں تم اہل نظر سے نہیں سو تماپنا مدار اپنا مدینہ جدا کرو

اک نقش ہو نہ پائے ادھر سے ادھر مراجیسا تمہیں ملا تھا میں ویسا جدا کرو

— شاہین عباس