7 اشعار

اک ذرا حالت وحشت میں رکھا جائے مجھے

Ak zara halat-e-wahshat mein rakha jaae mujhe

اک ذرا حالت وحشت میں رکھا جائے مجھے

«اک ذرا حالت وحشت میں رکھا جائے مجھے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

اک ذرا حالت وحشت میں رکھا جائے مجھےمیرا بھولا ہوا دل یاد تو آ جائے مجھے

عشق میں ایک یہی نام دیا جائے مجھےسر بہ سر دل ہوں تو کیوں دل نہ کہا جائے مجھے

میں نہیں چاہتا آنکھوں کو کسی پار لگاؤںبس یہ دریا نظر آتا ہی چلا جائے مجھے

میں نئے وقت میں آباد ہوا چاہتا ہوںسو نئے خواب سے تعبیر کیا جائے مجھے

اب یہ اصرار کہ یہ دشت بھی بولیں مرے ساتھپہلے ضد یہ تھی کہ بس یوںہی سنا جائے مجھے

مجھے لے آئی ہے یاں گم شدہ لہروں کی تلاشاس روانی میں بس اب چھوڑ دیا جائے مجھے

یوں اترتا ہوں میں اس بام طلب سے شاہینؔخود مرا نقش کف پا ہی نہ کھا جائے مجھے

— شاہین عباس